شارع فیصل کی تزئین و آرائش‘ ماسٹر پلان کی تیاری آخری مرحلے میں 

کراچی (اے پی پی) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شارع فیصل کی تزئین و آرائش کے لئے ماسٹر پلان کی تیاری کا کام آخری مراحل میں ہے، شارع فیصل کراچی کا گیٹ وے اور شہر کی پہچان ہے، ایئرپورٹ روڈ ہونے کی وجہ سے روزانہ لاکھوں افراد یہاں سے گزرتے ہیں، بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں اور مہمانوں کا کراچی سے پہلا تعارف بھی اسی شاہراہ کے ذریعے ہوتا ہے لہذا اس شاہراہ کی تزئین عالمی معیار کی ہونی چاہئے تاکہ کراچی کے شہریوں کا ایک اچھا اور خوشگوار تاثر قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز شارع فیصل کی بیوٹیفکیشن کے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہہ الحسنین زیدی، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طحہ سلیم، سینئر ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز ابڑو، فیض قدوائی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن