کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ہر ڈاکٹر کا بائیو میٹرک اور قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے یہ حکم دینے والے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے قیام کو ہی مسترد کردیا۔ پی ایم اے نے دھمکی دی ہے کہ اگر پی ایم سی نے فیصلہ واپس اور ڈاکٹروں کو پریشان کرنا ترک نہ کیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر ل کونسل کے ورچوئل اجلاس میں پی ایم اے کی مرکزی صدر ڈاکٹر سلمہ اسلم کنڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا