ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار)آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے کہاکہ بلوچستان پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے تفتیشی عمل کو بہتر بنانے کیلیے ٹریننگ کا عمل تیزی سے شروع ہے تاکہ بہترین تفتیشی نظام کی وجہ سے گناہ گاروں کو سزا مل سکے ان خیالات کا اظہار پریس کلب ڈیرہ مرادجمالی کے صدر ولی محمد زہری سابق صدر پریس کلب نصیراحمد مستوئی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا محمد طاہر رائے نے کہا کہ پولیس کے وسائل پولیس پر بہتر انداز میں خرچ کرنے کیلیے حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے اور کہاکہ بلوچستان پولیس بہادر فورس ہے جس کو جدید خطوط استوار پر کیا جارہا ہے پولیس تھانوں کے اندر دوستانہ ماحول پیدا کرنے کیلیے ایس ایچ اوز تفتیشی اہلکاروں کی کیپسٹی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ جدید تفتیشی نظام پر توجہ دی جارہی ہے اور کہاکہ پولیس تھانوں میں متاثرین کی داد رسی نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی تو بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔