حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے چیئرمین پریس کلب رانا محمد ارشد انجم نے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیئرمین پریس کلب نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو حافظ آباد میں صحافتی کالونی ، پریس کلب کی عمارت کی تزئین و آرائش ، مقامی صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے بات چیت کی ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چیئرمین پریس کلب کوصحافیوں کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مقامی رکن قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی کی مشاورت سے حافظ آباد میں صحافتی کالونی اور مقامی صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کے اجراء سمیت دیگر امور کو جلد ہی عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ حکومت پاکستان ملک بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے جو عملی اقدامات کر رہی ہے، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے چیئرمین پریس کلب حافظ آبادکی ملاقات
Jun 12, 2021