لودھراں ‘میلسی(خبر نگار‘ نامہ نگار) جہانگیر خان ترین کے قریبی ساتھی، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا ارسلان خان‘ سینئر وائس چیئرمین ملک کامران ملانہ نے گزشتہ روز جہانگیر ترین اور علی ترین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی‘ جہانگیر ترین اور علی ترین نے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ اور سپورٹ پران کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکامی سے دوچار ہو گئیں اور ہم نے ہر طرح کی تحقیقات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور سرخرو ہوئے یہی وجہ ہے کہ گذشتہ روز تحقیقاتی اداروں نے اپنی رپورٹ میں ہماری بے گناہی کا اقرار کر لیا ہے۔