گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رہنما ئوں سٹی صدر سلمان خالد پو می بٹ ، ایم پی اے عمران خالد بٹ ، سینئر نا ئب صدور شیخ ثروت اکرام ، محمد شعیب بٹ ، نائب صدر جمشید ایوب بٹ، سیکر ٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ ، پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما خواجہ نوید لون، سیکر ٹری اطلاعات محمد صغیر بٹ نے کہاکہ وفاقی بجٹ کو الفاظ کی ہیر پھیر اور عوام کی جیبیں کاٹنے کا نیا منصوبہ ہے ۔ بجٹ میں عوام کے ریلیف کے لئے کوئی تجاویز شامل نہیں کی گئیں وفاقی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف کی بجائے ان کی بنیادی تنخواہوں کو بڑھانا چاہیے تھا اور پینشن میں کم ازکم 20فی صد اضافہ ضروری تھاپچھلے سال کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئی تھیں انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ کو کسی بھی صورت میں عوامی بجٹ نہیں کہا جا سکتایہ مزد وروں کسانوں اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے لئے مزید مشکلات پیدا کرے گا اپوزیشن راہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی سبز باغ دکھانے کے حکومتی دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے برعکس وفاقی بجٹ کے بعد عوام کے لئے مصائب بڑھ جائیں گے۔
وفاقی بجٹ ا لفاظ کی ہیر پھیر ‘عوام کی جیبیں کاٹنے کا نیا منصوبہ ہے:لیگی رہنما
Jun 12, 2021