2021-22کابجٹ ہر لحاظ سے اچھاہے : ملک ظہیر الحق 

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سابق صدور نے وفاقی بجٹ کے بارے میں مجموعی طور پر اپنے مثبت تاثرات کا اظہار کیا ہے سابق صدر چیمبر آف کا مرس ملک ظہیر الحق نے وفاقی بجٹ کو موجودہ حالات میں ایک بہترین بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہر لحاظ سے ایک اچھا بجٹ ہے کم آمدن والے لوگوں کے ریلیف کا خیال رکھا گیا ہے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے یہ ایک پر و گریسو بجٹ ہے بجٹ کا خسارہ کم ہے ، سابق صدر چیمبر میاں سلیم نے کہا کہ بجٹ میں قابل ستائش اقدامات کئے گئے ہیں ٹیکسیشن میں کمی لائی گئی ہے اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بارے آئی ایم ایف کوصاف انکار کر دیا گیا ہے سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلاق بٹ نے  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ محض الفاظ کا گو رکھ دھندہ ہے اس میں شامل تجاویز کہنے کی حد تک ٹھیک لیکن ان پہ عمل درآمد نظر نہیں آتاحکومت کی غلط معاشی سمت کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی۔

ای پیپر دی نیشن