مشکلات سے بچنے کیلئے پنجگانہ نمازکی ادائیگی لازم :صاحبزادہ داؤد رضوی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفے  صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و سکون،عافیت و سلامتی کے حصول اور آفات و بلیات،مصائب و مشکلات اور حادثات سے بچنے کے لئے ہمیں ہمیشہ پنجگانہ نماز کی پابندی، قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ذکر و اذکار اور درود و سلام پڑھنے پڑھانے میں مصروف رہنا چاہیئے۔اجتماع جمعہ میں حالیہ ٹرین حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت،پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن