تحصیل کونسل مظفرگڑھ کی اراضی سے ہزاروں درخت کاٹ دیئے گئے 

Jun 12, 2021

 مظفرگڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  تحصیل کونسل مظفر گڑھ کے سرکاری ارا ضی پر قبضہ کلین اینڈ گرین پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے دو سال کی عمر کے ہزاروں درخت کاٹ کر فصلیں کاشت اراضی سپر وائزر نے اپنی تحریری رپورٹ   کے زر یعے اپنے افسران کو آگاہ کر دی تفصیلات کے مطابق 2018 میں چناب کنارہ سے ملحقہ تحصیل گونسل کی اراضی پر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت پانچ ہزار پودے لگائے گئے جس پر قبضہ مافیا نے دو سال کی عمر کے تین ہزار درخت کاٹ کر وہاں اپنی  فصلیں کاشت کر لیں تحصیل کونسل اراضی سپر وائزر نے اس کی رپورٹ اپنے افسران کو بھجوا دی با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیلآفیسر عثمان سوریا  نے تین لاکھ روپے رشوت لیکر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی روک دی ۔عثمان سوریا نے مو قف دیتے ہوئے کہا میرا تبادلہ ہو گیا ہے اب متعلقہ آفسر سے پوچھیں یہ جو تحصیل کونسل کا ملازم ہے ایک تو سپروائزر کی کوئی تحصیل کونسل میں سیٹ نہیں اگر ایسا کوئی واقعہ رپورٹ ہوتا میں ضرور ایکشن لیتا جب تحصیل کو نسل کے ملا زم سے درختوں کی کاٹنے کی رپورٹ جاری کرنے بارے پوچھا تو اس نے بتایا میرے سپر وائزر کی سیٹ کے آرڈر عثمان سور یا چیف آفیسر تحصیل کو نسل نے اپنے ہاتھ سے کیے میں نے اس حیثیت سے رپورٹ بنائی جا کر انکوا ئر ی کر لیں وہاں سے درخت تین ہزار کاٹ لیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں