ملتان(خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائو آصف نے بجٹ 2021۔2022 ء پر اپنی رائے میں کہا ہے کہ بجٹ عوام دوست ہے۔حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا ۔افراط زر کو اس بجٹ میں کم کرنے کے لئے اقدامات ہیں۔ہر سیکٹر میں مثبت اثر ہوگا جس میں خاص طور پر زراعت اور تعلیم شامل ہیں۔