ملتان (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بھی حکومت کے پیش کردہ حالیہ بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ بنیادی ضرورت کی اشیاء بدستور مہنگی ہیں جبکہ نئے ٹیکسز لگنے سے مہنگائی اور بڑھے گی۔ اس سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ کہ ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں یہ عوام دوست بجٹ نہیں ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما کنور محمد صدیق نے کہا کہ موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے عوام کو اب مزید مہنگائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے رہنما حسان اخوانی نے کہا کہ جماعت اسلامی موجودہ بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ عوام دشمن بجٹ ایک بار پھر مہنگائی کا طوفان لے کر آرہا ہے۔
بجٹ عوام دشمن‘ نئے ٹیکسز سے مہنگائی مذیدبڑھے گی: رہنما جماعت اسلامی
Jun 12, 2021