اٹھارہ ماہ بعدکھوڑ کمپنی مین بازارکے بند نالے پرکام شروع 

Jun 12, 2021

کھوڑ(نامہ نگار)کھوڑکمپنی کے رہائشیوں نے 16دسمبر2019کوایک درخواست بعنوان ’’کھوڑ کمپنی میں ٹریفک اور نکاسی آب کا مسئلہ‘‘ڈی سی اٹک کو رجسٹری کی تھی جس میں تحریر تھاکہ نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے مین بازار نالہ لئی بنا رہتا ہے جبکہ بارش کے دنوں میں کھوڑ کمپنی کی واحد داخلی سٹرک برساتی نالہ بن جاتی ہے مین بازار ہروقت کیچڑ سے بھرا رہتاہے جس سے نمازیوں کے کپڑے ناپاک اور راہگیروں کا گزرنا محال ہوچکاہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مرکزی جامع مسجد سے گول چوک تک دونوں اطراف نالے تعمیر کیے جائیں اسی طرح ایک درخواست انجمن تاجراں کھوڑ کمپنی نے اسسٹنٹ کمشنرپنڈیگھیب کو ارسال کی تھی انتظامیہ سے مایوس دکانداروںنے تنگ آکرمذکورہ نالے کواپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا نالے کی تعمیرکا کام’’کھوڑ کمپنی اتحاد کمیٹی‘‘کے سپرد کیاگیاہے جس پرکام شروع ہوچکاہے فنڈ انجمن تاجراں کھوڑ کمپنی فراہم کرے گی الیکشن کے دنوں میں ووٹ کے خواہش مند حضرات بھی اگر اپنا حصہ ڈالنا چاہیں تو الیکشن کے موقع پر انہیں یاد رکھاجائے گا

مزیدخبریں