18سال سے ہمیں 2877روپے پنشن دی جا رہی ہے : بابو اختر پرویز 

بیول(نامہ نگار)نجی بنک کے پنشنر بابو اختر پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18سال سے ہمیں 2877روپے پنشن دی جا رہی ہے اور سالانہ بجٹ میں بھی اضافہ نہیں دیا جاتا مہنگائی کے اس دور میں آٹا 2700روپے من مل رہا ہے ہم پنشن سے ایک من آٹا خرید سکتے ہیں بابو اختر پرویز نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ دیا تھا کہ کم سے کم 8000روپے پنشن دی جائے لیکن اس پر تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی عمل دارمد نہیں ہو سکا بابو اختر نے کہا کہ ریاست مدنیہ کے دعویدار وزیراعظم عمران خان نے کہا کی دولاکھ سے میرا گزا رہ نہیں ہوتا ، اگر ان کا دو لاکھ سے گزرا نہیں ہوتا تو 2877روپے والے کا گزرا کیسے ہو گا بابواختر پرویز نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ از خوو نوٹس لے کر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل دارمد کراوئیںتا کہ غریب پنشنرز کی داد رسی ہو سکے  ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...