حکومت کا وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو پنجاب یا خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے گذشتہ روز پی ٹی آئی حکومت کا تیسرا بجٹ برائے مالی سال 22-2021ء پیش کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے تقریر مکمل ہونے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد بھی پیش کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن