فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی کے ساتھ کھاد کی دکانوں ، سٹورز اور وئیر ہاؤسز کا وزٹ کریں اور کھاد کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔ کھاد کی ہر دکان پر کھاد کے سٹاک اور ریٹ لسٹوں کے پینا فلیکس لگوائے جائیں اور کاشتکاروں کو کھاد فروخت کی رسید ، ڈیلرز کیش میمو کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کھاد کے ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ کاشتکاروں کو یوریا کے ساتھ ڈی اے پی کھاد لینے پر مجبور نہ کیا جائے اور کسانوں کو یوریا کھاد 1850روپے میں فروخت کی جائے۔ تمام کھاد ڈیلرز اور دکاندار کھاد کے ریٹس کے پینا فلیکس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شیخوپورہ میں کسانوں کو یوریا کھاد سرکاری نرخوں پر با آسانی دستیاب ہے۔ زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کی جائیں گی۔
اسسٹنٹ کمشنرز کھاد کی دکانوں، سٹورز، ویئر ہائوسز کا باقاعدگی سے وزٹ کریں:ڈی سی شیخوپورہ
Jun 12, 2022