لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور سے دبئی جانے والی سیرین ایئر کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس پر کپتان نے فوراً لاہور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کنٹرول ٹاور نے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیدی جس کے بعد طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا۔ ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ طیارہ 900 فٹ کی بلندی پر تھا جب طیارے سے پرندہ ٹکرایا۔
لاہور سے دبئی جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا‘ حادثے سے بال بال بچی
Jun 12, 2022