کراچی (نیوز رپورٹر) بہائوالدین زکریا ایکسپریس میں 28 مئی کو خاتون سے زیادتی کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزموں نے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ کراچی کی جوڈیشل مسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار 5 ملزموں کو عدالت میں پیش کیا۔ کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے متاثرہ خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ ملزموں کے موبائل فونز اور ویڈیو برآمد کر لی ہیں۔ ان کے یونیفارم بھی برآمد کر لئے ہیں۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی۔ ٹرین عملے کے گرفتار ملزمان میں محمد زاہد‘ عاقب منیر‘ ذوہیب‘ عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔