کراچی‘ دمشق‘ اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ آئی این پی+ خصوصی نامہ نگار) اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شام کے دمشق ایئرپورٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں شہری زخمی ہوا۔ عمارت تباہ ہو گئی روس نے مذمت کی ہے شامی وزارت دفاع نے کہا کہ اسرائیل نے جنوبی دمشق میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا، تاہم شامی ایئر ڈیفنس فورس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد اسرائیلی میزائل کا حملہ ناکام بنا کر انہیں مار گرایا۔ دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے تمام فضائی آپریشنز روک دیئے ہیں۔ شام کے سرکاری میڈیا ثنا کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم نے کئی اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا اس قسم کے حملے بین الاقوامی اصولوں کیخلاف ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے دو رن وے غیر فعال ہوگئے، پی آئی اے کو کراچی سے دمشق کیلئے پرواز منسوخ کرنا پڑگئی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے آپریشن مکمل معطل ہوگیا، 170 مسافروں کو لے کر پرواز پیر کی صبح روانہ ہونا تھی، جبکہ 169 مسافروں کو دمشق سے واپس بھی لانا تھا، دونوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 135 نے 170 مسافروں کو لے کر کل علی الصبح روانہ ہونی تھی، دمشق سے واپسی کی پرواز پی کے 136 نے بھی 169 مسافروں کو لے کر واپس آنا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے آپریشن مکمل طور پر معطل ہے، پی آئی اے کال سینٹر کے ذریعے سے تمام مسافروں کو مطلع کیا جارہا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میںپاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ شام میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے پھنسے پاکستانیوں کی فوری واپسی یقینی نائے جائے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہو گئے شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارتخانے کا رابطہ قائم ہو گیا ہے دریں اثناء شامی شہر درعا میں ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا‘ بچوں اور خواتین سمیت 11 جاںبحق 34 زخمی ہو گئے۔
اسرائیل کا حملہ ، بمباری ، دمشق ائرپورٹ تباہ ، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن منسوخ
Jun 12, 2022