ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ کیلئے جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے گرفتار 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔گرفتار ملزمان میں محمد رضوان، ساجد، عدنان، ندیم، عامر، عمران، سرفراز اور امانت علی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے کل 37 جعلی ٹکٹیں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو پارکنگ ایریا سے جعلی ٹکٹیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ جن سے تحقیقات کی جانی ہیں اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔