ملتان (جنرل رپورٹر)فخر زمان کیرم بورڈ کے استاد بن گئے ۔ پریکٹس سیشن نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے ہوٹل میں انڈور کھیلوں میں حصہ لیا فخر زمان کیرم بورڈ میں ایکسپرٹ ہونے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کے ساتھ کیرم کھیلتے رہے اس موقع پر انھوں نے کیرم کی ٹیکنک بھی بتائی۔