ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے شعبہ آوٹ ڈور میں ایوننگ شفٹ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میںمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس(ایم ایس)کو جاری تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ اپنے ہسپتالوں کے پانچ شعبوں میڈیسن،جنرل سرجری،پیڈز میڈیسن،گائنی اور ڈینٹل کے آوٹ ڈور میں ایوننگ شفٹ فوری طور پر شروع کی جائے۔شعبہ آوٹ ڈور کے اوقات کار ایوننگ شفٹ کے آغاز پرصبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہوں گے۔