لاہور(نامہ نگار) صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ لانگ مارچ کو ڈانگ مارچ میں بدلنے والے کو قوم نے مسترد کر دیاہے۔’’عمرانی سمندر ‘‘ اسلام آباد میں جھاگ کی طرح بیٹھ گیا ہے۔اپنے بیان میں سیدحسن مرتضی نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے لواحقین کی آہیں ریجیکٹڈ ٹولے کو لے ڈوبیں۔6دن کی گیدڑ بھبھکی دینے والا قوم کے سامنے ایکسپوز ہو گیا۔عمران خان کو الیکشن کی تاریخ ملے گی، نہ کہیں چھپنے کی جگہ۔اتحادی حکومت ملک و قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرے گی۔