لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے پارٹی دفتر جیل روڈ میں سابقہ اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں کیں۔ملاقاتیں کرنے والوں میں رخسانہ نوید، ڈاکٹرنوشین حامد معراج، شنیلا روتھ، سارہ احمد، ڈاکٹر عائشہ، شانیلا علی، ڈاکٹر عاطف الدین اور طارق حمید شامل تھے۔ پارٹی کے آئندہ کی حکمت عملی ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس اور یاسر شیخ نے بھی ملاقات کی۔ ضمنی انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بجٹ میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ بے حس حکمرانوں نے غریب عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہے ہیں۔ حکمران ٹولہ اپنی عیاشیاں ختم کر کے غریب عوام کو ریلیف دے تمام مسائل کا حل فوری نئے انتخابات ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کو غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔امپورٹڈ حکومت صرف امریکہ کی غلام حکومت ھے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔