لاہور (نیوز رپورٹر)سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ جعلی پنجاب حکومت ہمارے خلاف جعلی مقدمات بنا کر دباؤڈالنا چاہتی ہے لیکن ہم کل بھی اپنی جماعت کیساتھ کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے 25 جون تک سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور سابق وزیر پروسکیوشن چوہدری ظہیرالدین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ اس موقع میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حقیقی آزادی مارچ سے پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر جعلی مقدمات اور حراساں کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
جعلی پنجاب حکومت جعلی مقدمات سے دبائو ڈالنا چاہتی ہے: بشارت راجہ
Jun 12, 2022