لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور کے چند امتحانی سنٹروںمیں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاترقائم ہونے کے باعث لاہور بورڈ نے ان سنٹرز کے میٹرک کے طلباء کا عملی امتحان کیلئے تاریخیں تبدیل کر دی ہیں ۔ بورڈ نے طلباء کو نئی رولنمبر سلپ جاری کردی ہیں۔ تعلیمی بورڈ لاہور کے ترجمان قیصر محمود ورک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے ہمیں پہلے سے آگاہ کر دیا تھا جہاں انکے دفاتر قائم ہوئے ہیں وہاں سے امتحانی سنٹر تبدیل نہیں کیے گئے ہیں صرف عملی امتحان کی تاریخیں تبدیل کی ہیں جس کہ طلبا کو جاری کر دی گئی ہیں اور یہ نئی رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی امیدوار ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ۔
لاہور کے چند امتحانی سنٹروں میں میٹرک امتحان کی تاریخ تبدیل
Jun 12, 2022