خارجہ امور ڈویژن‘  سفارتخانوں کیلئے 27 ارب 35 کروڑ طلب

Jun 12, 2022

اسلام آباد (فرحان علی) وزارت امور خارجہ نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں امور خارجہ ڈویژن اور سفارت خانوں کیلئے 27 ارب 35 کروڑ روپے طلب کر لیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق وزارت خارجہ نے مالی سال 2022-23 کیلئے امورخارجہ ڈویژن کیلئے 2 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ 99 ہزار روپے کی رقم طلب کی ہے وزارت خارجہ نے یہ رقم امور خارجہ ڈویژن کے ملازمین کی تنخواہو ں اور دیگر اخراجات کی مد میں طلب کی ہے۔ ایگزیکٹو، قانونی، مالی اور بیرونی معاملات کی مد میں 2 ارب 20 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار جبکہ کلچرل سروسز کیلئے 8 کروڑ 14 لاکھ 10 ہزار روپے طلب کیے ہیں۔ امور خارجہ ڈویژن کے افسروںکی تنخواہو ں کی مد میں 38 کروڑ 78 لاکھ روپے جبکہ دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 29 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار روپے طلب کیے ہیں۔ اس کے علاوہ امورخارجہ ڈویژن نے ملازمین کی ریٹائرمنٹ بنیفٹس کی مد میں 6 کروڑ 20 لاکھ روپے اور گرانٹس، سبسیڈیز اور رائٹ آف لونز کی مد میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے طلب کیے ہیں۔ سفارت خانوں کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے طلب کیے ہیں جو سفارتخانوں کے افسروں و ملازمین کی تنخواہوں اور دیگراخراجا ت کی مد میں طلب کیے گئے ہیں ۔
طلب

مزیدخبریں