سولر پینلز کی درآمد،ٹیکس سے مستثنیٰ فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں ، شاہد رشید بٹ 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ تاجر برادری حکومت کی جانب سے تاجرو ں کو سولر پینلز کی درآمد اور مقامی سپلائی چین کوٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کے فیصلہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔یہ درست سمت میںاٹھایا گیا ایک قدم ہے جس سے لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کو ریلیف ملے گا۔ملک میں بجلی کی قلت ہے اس لئے سولر پاور کو ہر ممکن حد تک فروغ دینے کی ضرورت ہے۔  انھوںنے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا  ماضی میں شمسی توانائی استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی گئی لیکن اب شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جس سے حکومت کو بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...