اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی (شفا تعمیر ملت یونیورسٹی) کے آٹھویں کونووکیشن کا انعقاد کیا گیا،کانووکیشن میں گزشتہ دو سالوں کے فارغ التحصیل 859 طلبہ و طالبات نے اسناد اور اعزازات حاصل کیے شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کانووکیشن کی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں میڈیکل اور اس سے منسلک ہیلتھ سائنسز میں ریسرچ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھون نے کہا کہ ہماری نئی نسل آنے والے بہترین کل کی ضمانت ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان نے کہا ملک کے تعلیمی ادارے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے ساتھ نوجوان نسل کی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔