i توہین رسالت سے کشمیری مسلمانو ں کے دل رنجیدہ ہیں،فریدہ بہن جی

بہاولپور(جنرل رپورٹر)مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے بھارت میں انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی ترجمان اور دیگر رہنماوں کی جانب سے توہین رسالت بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین رسالت سے کشمیر کے مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانو ں کے دل زخمی اور رنجیدہ ہیں، رسول پاک کی شانِ رسالت میں گستاخی ہرگز قابل قبول نہیں۔فریدہ بہن جی نے کہاکہ حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے نبی اکرم کی شان میں اہانت امیز کلمات کی وجہ سے پوری دنیا میں اور خاص کر کشمیر ی مسلمانوں میں غصہ پا یا جا رہا ہے،انہوں نے کہاکہ بھارت میں اس شر انگیز واقعے سے کشمیری مسلمانو ں کے دلی رنجیدہ ہیں اور ان میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ مسلما ن اپناہر طرح کانقصان برداشت کرسکتا ہے فریدہ بہن جی نے کہا کہ بی جے پی حکمران جماعت کی پالیسیوں سے مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت کے مسلمان اور دیگر اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں اور خاص کر مسلمانوں کا جینا مشکل بنا دیا گیا ہے
فریدہ بہن جی

ای پیپر دی نیشن