وفاقی بجٹ ہیرا پھیری کے سوا کچھ نہیں :جمعیت علما اسلام نظریاتی

Jun 12, 2022

کوئٹہ( آن لائن) جمعیت علما اسلام (نظریاتی ) پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ڈپٹی مالیات مفتی فداء الرحمن نے کہا کہ وفاقی بجٹ الفاظ اور اعداد و شمار کی ہیرا پھیری کے سوا کچھ نہیں تھا۔آئی ایم ایف کا تیارکردہ  بجٹ قوم وملک کے لیے تباہ کن سونامی ثابت ہوگا۔ ظالمانہ بجٹ سے قوم کی امیدوں پرشب خون مارا گیا۔بجٹ سیآئی ایم ایف کی   مکمل غلامی میں دھکیل دیا مصنوعی بحران سے مہنگا ترین ملک بن چکا ہے حکومت نے مہنگائی سے 74سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے کہا مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے،بجلی مہنگی،گیس مہنگی،آٹا مہنگا روٹی مہنگی،اور ساتھ میں کاروبار نہ ہونے کے برابرہے۔آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کے لیے پہلے بھی بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔

مزیدخبریں