حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) 3افراد نے ٹرانسپلانٹ کا جھانسہ دیکر گردے کے مریض سے 35لاکھ روپے ہتھیالئے جبکہ مریض اناڑی ڈاکٹرز اور عملہ کے ہاتھوں آپریشن کے دوران دم توڑ گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفینس کالونی گوجرانوالہ روڈ حافظ آبادکے رہائشی محمد شعیب کے چچا ارشد اقبال عرف عامر جامی گردہ کے مریض تھے۔ ظفر اﷲخان سکنہ بلوکہنہ، علی سکنہ مدینہ کالونی، محمد عباس سکنہ بہاولپورہ شعیب کے چچا کو ورغلا پھسلا کراسلام آبادا کے نجی ہسپتال میںلے گئے جہاں انہوںنے ارشداقبال سے 35لاکھ وصول کئے اور گردے کا ٹرانسپلانٹ آپریشن کیا گیا مگرکوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث ارشد اقبال انتقال کرگئے جس پر پولیس نے ظفر اﷲخان اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔