گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ انسپکٹر خورشید احمد اور انکی پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ سالہ گونگے بہرے بچے ارحم کے اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات 24گھنٹے کی قلیل مدت میںٹریس کر لی۔ملزم بچے کا سوتیلا باپ نکلا، جس نے گھریلو ناچاقی کی بنا ء پر گلا دبا کر معصوم بچے کی جان لے لی اورموقع سے فرار ہوگیا ۔جس پرایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ انسپکٹر خورشید احمد پولیس ٹیم کے ہمرا ہ موقع پر پہنچے۔موقع پر کرائم سین یونٹ کو بلوا کر شوہد اکٹھے کئے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس ٹیم نے سائینٹیفک انداز میں تفتیش کا دائرہ کاروسیع کرتے ہوئے ملزم قاسم کو محدود وقت میںٹریس کرکے گرفتار کرلیا ۔