سرسبز کی تیزابی کھادوں کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ممکن : ہارون حمید

Jun 12, 2022

جھگی والا( نامہ نگار) تیزابی کھادیں استعمال کر کے کپاس کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک عرب فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے تعاون سے کپاس کی منافع بخش کاشت پر سیمینار منعقد ہوا، زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزرکے ڈویلپمنٹ منیجر عمران حمید ، رانا محمدامجد ڈویلپمنٹ منیجر مظفر گڑھ، ڈسٹرکٹ سیلز مینجر ہارون حمید نے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر کی تیزابی کھادیں، این پی اور کین گوارا کی جوڑی استعمال کرنے سے زمین کا پی ایچ لیول کم ہوتا ہے اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے، آخر میں این پی اور کین گوار کی جوڑی استعمال کرنے والے کا شکاروں نے کہا انکے استعمال سے فصل پر مثبت اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ 

مزیدخبریں