ڈی سی خانیوال کامارکیٹ کمیٹی دفترمیں قائم کھاد پوائنٹس کا دورہ

Jun 12, 2022

خانیوال(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یوریا کھاد فراہمی کیلئے شفاف نظام کے ثمرات کسانوں تک پہنچنے لگے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے کھاد فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے مارکیٹ کمیٹی دفتر میں قائم پوائنٹ کا دورہ کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ و دیگر افسران ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں سے کھاد فراہمی اور نرخوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں یوریا کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے‘ کھاد فراہمی کا نظام ضلعی انتظامیہ کے اپنے ہاتھ لینے سے شکایات میں کمی آئی ہے‘فی بیگ یوریا 1850 روپے میں دستیاب ہے‘  ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی پر سخت ایکشن ہوگا۔

مزیدخبریں