کراچی ایگلٹس کلب نے T-20 نظام الدین فاروقی کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پول آف کر کٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام فری آف کاسٹ نظام الدین فاروقی میموریل ٹی ٹوئینٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی ایگلٹس نے جیت لیا، فائنل میں قائد آبا د جیم خانہ کو 102رنز سے شکست،ٹی ایم سی فلڈ لٹ میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی ایگلٹس نے 199رنز کا ٹارگٹ دیا، ارشد علی90،مقبول شاہ نے 67رنز ناٹ آؤٹ بنائے،حفیظ اللہ نے دو وکٹ حاصل کی،جواب میں قائد آباد جیم خانہ 97رنز بنا سکی،حفیظ اللہ 23اور لعل ذادہ نے 19رنز بنائے،عبدل رافع نے 3،منہاج عابد،عامر بھٹی نے2,2وکٹیں حاصل کی،فائنل میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی جمیل احمد سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے نے ٹورنامنت کی فاتح ٹرافی کراچی ایگلٹس کے کپتان مقبول شاہ اور رنرز اپ ٹرافی قائد آباد جیم خانہ کے کپتان لعل زادہ کو پیش کیا، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ندیم شاہد،بہترین بیٹر ارشد علی، بہترین بولر حفیط اللہ اور مین آف دی میچ فائنل ارشد علی اور شائینگ اسٹار کارکردگی کا انعام لعل ذادہ کو دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن