مری(نامہ نگار خصوصی ) قوالی برصغیر کی ثقافتی پہچان ہے لوگ قوالی کو بہت شوق سے سنتے اور پسند کرتے ہیں قوالی تاریخ میں بہت اہمیت کی حامل ہے پنجاب آرٹس کونسل مری لوگوں کو عمدہ تفریح فراہم کرنے میں پیش پیش ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل مری محمد شکور نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ محفل سماع کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا ،پنجاب آرٹس کونسل مری کے ایمفی تھیٹر میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور قوال تنویر سلامت نوشاہی نے اپنے گروپ کے ہمراہ شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس سے حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری ہو گئی تقریب میںمعروف صوفی بزرگ بابا محمد یحییٰ خان نے خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ میڈیا کے احباب سمیت مقامی لوگوں،فیملیز اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز انعم خالد نے سرانجام دیے اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔
لوگ قوالی کو بہت شوق سے سنتے ،پسند کرتے ہیں،محمد شکور
Jun 12, 2022