کراچی (پی پی آئی)موجودہ سیا سی صورتحال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے حکومت سے اہم سوال کردیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ عوام ہی کیوں قربانی دیں صرف عوام ہی کیوں قربانی دیں :ثمینہ پیرزادہ
جو عہدوں پہ بٹھائے جاتے ہیں یہ ملک کیا ان کا نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اکثر ثمینہ پیرزادہ سیاسی اور معاشی حالات پر تبصرہ کرتے نظر آتی ہیںاس سے قبل بھی ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا تھاکہ قائداعظم کی ساری باتوں پر عمل کر کے ہی پاکستان صحیح معنوں میں ایک خود دار خودمختار آزاد ریاست بن سکتا ہے اور سب سے پہلے آزادانہ اور منصفانہ الیکشن۔ ایک اور ٹوئٹ میں ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کی حمایت میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والے عوام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی طاقت زندہ باد۔ بلّے بئی بلّے، شاندار ملک کے شاندار عوام۔