مشی خان نے آبدیدہ ہوتے ہوئے عامرلیاقت سے معافی مانگ لی

کراچی(پی پی آئی)  عامرلیاقت کے اچانک انتقال پراداکارہ مشی خان نے بھی افسوس کااظہارکرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنے تنازع کے حوالے سے معافی مانگ لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق مشی خان اورعامرلیاقت کے درمیان گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرخاصی گرما گرمی دیکھنے میں آئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی حامی اداکارہ حکومت مخالف پوسٹس کی وجہ سے خصوصاً عفت عمراورریحام خان کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں، اسی حوالے سے اداکارہ نے ویڈیو میں انہیں کڑے نشانے پررکھاتھااور ان پرتنقید کی تھی۔ان کے اچانک انتقال پرمشی خان نے اپنے سابقہ بیانات پرشرمندگی ظاہرکرتے ہوئے دلی معذرت کی۔پی پی آئی کے مطابق انسٹاپراپنے ویڈیو پیغام میں مشی خان کا کہنا ہے کہ میں بہت شرمندہ ہوں اور معذرت کرناچاہوں گی وہ اس دنیا میں نہیں لیکن میرے دل پربہت بوجھ تھا اس لیے 2 روزسے ویڈیو بنا سکی نہ ہی ان کے لیے کوئی میسج لکھا۔مشی نے آبدیدہ ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں، بس انسان غلطی کرجاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...