دلجبہ پہاڑ پر لگنے والی آگ پرنے 48گھنٹے کی طول جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا 

بوچھال کلاں( نامہ نگار)دلجبہ پہاڑ پر لگنے والی آگ پر قابو کر کے اس کو تھوڑے علاقے تک محدود کردیاگیا ہے۔ محکمہ جنگلات اور ریسکیوکے عملے نے 48گھنٹے کی طول جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ہے۔ ڈپٹی کمشنرعدنان محمود اعوان کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست پر مائن اونر اور ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔چار دن لگنے والی اس آگ سے کرڑوں روپے مالیت کے درخت اور لکڑی جل کر راکھ ہوگئی ہے۔ شاہ پور سیداں کے قریب بھڑکنے والی اس آگ پر تقریباً قابو پالیاگیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف ضلع چکوال نے بھی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہین۔ اُدھر دلجبہ مائن اونر اورنگزیب خان نے بتایا کہ جنگل میں آگ ٹرک ڈرائیور کنڈکٹر کی غفلت سے لگی ہے  ہم گزشتہ55سال سے اس علاقے میں مائننگ کا کام کررہے ہیں اور ہمیشہ ماضی میں بھی لگنے والی آگ کو بجھانے والوں میں ہم شامل رہے ہیں۔  ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کی غلطی ہمارے ذمے نہیں لگنی چاہیے۔ اگر زندگی میں کچھ بننا چاہتے ہو تو آپ کو اپنے لئے ایک گول بنانا ہوگا یعنی ایک ٹارگٹ آپ کو سامنے رکھنا ہوگا اور پھر ہمیشہ صبر اور برداشت کے ساتھ ہر اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن