بوچھال کلاں( نامہ نگار)پاکستان کا سب سے بڑا مضاربہ سکینڈل جس کے متاثرین آج بھی شدید پریشانیوں کا شکار ہیں مضاربہ سکینڈل کے متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے کچھ عرصہ قبل چند دینی جماعت کے افراد نے الیگزر نامی کمپنی بنائی عوام کی بڑی تعداد نے مکانات جائیدادیں اور زیورات تک بیچ کے اس کمپنی میں رقوم انویسٹ کیںاور کچھ عرصہ تک تو یہ کمپنی پر کشش منافع دیتی رہی جس میں انہوں نے زائد منافع اور وہ بھی اسلامی بتا کر عوام سے اربوں روپے بٹور کر رفو چکر ہو گئے اس کمپنی کو چلانے والے اور ان کے ایجنٹ آج بھی خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ مضاربہ کیس کے متاثرین کچھ تو سسکیاں لے کر جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں اور کچھ آج بھی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں جب یہ لوگ فرار ہوئے تو عوام کی شکایت پر ایف آئی اے نے کیس بنایا اور اس کمپنی کے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا چونکہ یہ کیس نیب کا بنتا تھا اس لئے انہیں نیب کے حوالے کر دیا گیا نیب نے تمام تر دعووں کے باوجود آج تک کسی کو بھی رقوم کی واپسی نہ کی اور پریشان حال عوام آج بھی موجودہ حکومت سے آس لگائے بیٹھے ہیں کہ شائد ان کی رقوم کی واپسی کی کوئی راہ نکل آئے۔
مضاربہ سکینڈل کے متاثرین آج بھی شدید پریشانیوں کا شکار
Jun 12, 2022