کرم پور (نامہ نگار) تحریک انصاف کے راہنما طاہر انور واہلہ، شبیر احمد سیال نے بتایا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کر کے عوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے ، حکومت نے مہنگائی پٹرول بجلی ڈالر میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ددئیے ہیں بروقت الیکشن اس کا بہترین حل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت نے 50 دن میں پٹرول ڈیزل میں اضافہ 60 روپے اور8 روپے بجلی یونٹ میں اضافہ کرکے عوام پر ایٹم بم گرایاہے مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تھے تو سازش کے تحت حکومت کیوں لی۔