حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) آل پنجاب پینشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرثناء اﷲکھوکھر، سیکریٹری بشیر احمد سیال، سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چوہدری پروفیسر صلاح الدین اور ممتاز ماہر تعلیم محمد عظیم نے حالیہ بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں5فیصد اضافہ کو مذاق قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ہوشرباء مہنگائی نے سب پینشنرز کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔ بوڑھاپے اور پیرانہ سالی میں معمر پینشنرز کو بیماریوں نے جس طرح گھیر رکھا ہے وہ علاج معالجہ کروانے سے بھی لاچار ہیں۔ لیکن ماضی میں جب بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جتنا اضافہ کیا گیا اتنا ہی پینشنرز کی پینشن میں اضافہ کیا گیا لیکن یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلابجٹ ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں پندرہ جبکہ پینشن میں صرف پانچ فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرکے ینشنر ز کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حاضر سروس سرکاری ملازمین کی طرح انکی پینشن میں بھی کم ازکم پندرہ فیصد اضافہ کیا جائے۔
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں5فیصد اضافہ مذاق ہے:ثناء اﷲکھوکھر
Jun 12, 2022