لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئیگا۔ تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ہوناچاہیے۔یہ بجٹ عوام اور تاجر دشمن بجٹ ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنائے جانے والے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8.6فیصد خسارے کے بجٹ سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔ جب تک حکومت سرکاری مراعات پر خرچ ہونے والے اربوں روپے کی بچت اورکرپشن کا قلع قمع نہیں کرتی ، اس وقت تک عوام کی زندگی میں خوشحالی آسکتی اور نہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس دوبارہ وصول کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔
آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا جانیوالا بجٹ قبول نہیں: جاوید قصوری
Jun 12, 2022