شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے ہندوانتہا پسند بی جے پی کے ترجمان کے حضرت محمدؐ کی شان اقدس میںگستاخانہ بیان پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے کہا ہے کہ توہین رسالت دنیاکی سب سے بڑی دہشتگردی ہے جس سے کروڑواربوں لوگوںکے جذبات مجروح ہوتے ہیں، پاکستانی حکومت ان اسلام دشمنوں کیخلاف ہر سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے سمیت اقوام متحدہ میں مذمتی قرار داد بھی پیش کریگی تاکہ بھارتی حکومت کے مذموم عزائم بے نقاب کئے جاسکیں۔
توہین رسالت دنیاکی سب سے بڑی دہشتگردی ہے :رفاقت علی
Jun 12, 2022