منشاء گھمن کی چوہدری شجاعت، شافع حسین سے ملاقات

Jun 12, 2022

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ق کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری معظم منشاء گھمن کی مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی راہنما چوہدری شافع حسین سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی جس میں ضلع گوجرانوالہ کی مسلم لیگ ق کی تنظیم کے متعلق صلاح مشورے کیے گئے اور ضلعی تنظیم کی کارکردگی کو سراہا گیا اس موقع پر چوہدری معظم منشاء گھمن نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کی مرکزی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انشاء اﷲ آئندہ بھی کرتے رہیں گے ان کی مثبت اور معیاری سیاست سے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلی ہیں وہ اپنی سیاست کو انتشار سے دور رکھتے ہوئے ہمیشہ مثبت پہلو سے سوچ کراپنا کردار ادا کرتے ہیں اس موقع پر انہوں نے چوہدری شافع حسین کو اپنی طرف سے جی تھری گن کا نایاب تحفہ بھی پیش کیا۔  

مزیدخبریں