اسلام آباد(خبرنگار)قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندروایک سینئر سیاست دان تھے۔ سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندرو کی نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کیلئے سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندرو نے ہمیشہ قانون سازی کے عمل میں اپنی ہر طرح کی معاونت فراہم کی۔ وہ ہمیشہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کے حوالے سے قانون سازی میں پیش پیش رہے۔ ا للہ تبارک تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اعظم نذیر تارڑ
مرحوم سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھروایک سینئر سیاستدان تھے: اعظم نذیر تارڑ
Jun 12, 2022