کراچی (نیوز رپورٹر)یو آئی ٹی یورنیورسٹی میں روبومینیا کے نام سے ربوٹکس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یورنیورسٹی کے مختلف گروپ کے طلبہ نے روبوٹس کی بہترین پرفارمینس دکھائی روبومینیا میں پچاس سے زائد ربوٹس نے حصہ لیا۔ جہاں روبوٹس کے درمیان لائن فلونگ ربوٹس ، روبو ریس اور روبو سومو جیسے زبردست مقابلے کروائے گئے۔ مقابلوں میں کراچی کی دس بڑی جامعات کے طلبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا۔ مقابلہ جیتنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔طلبہ نے بلو ٹوتھ الیکٹرانک ایپ سے چلنے والے ربوٹس کے درمیان مقابلہ کروا کے بتا دیا کے پاکستانی طالب علم بھی ربوٹکس کی دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو آئی ٹی یورنیورسٹی ڈاکٹر جوہر علی نے طلبہ کاوشوں کو سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ اچھا انجینئر بننے کے لئے لازمی ہے کہ جو کتابوں میں پڑھا جائے اس پرحقیقی دنیا میں بھی عمل کرنا سکھایا جائے تاکہ جب طلبہ عملی دنیا میں قدم رکھیں تو انہیں مشکلات کا سامنہ نا کرنا پڑے۔ طلبا نے بھی درس گاہ میں اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا۔
یو آئی ٹی یورنیورسٹی میں ربوٹکس مقابلوں کا انعقاد
Jun 12, 2022