حکومت اور اتحادی مل کر ملک کو بحرانوں سے نکال لینگے،  شمس زبیر

Jun 12, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سابق جوائنٹ سیکریٹری سندھ و سینئر رہنما شمس زبیر نے کہا کہ  موجودہ حالات میں ہر ایک اچھا اور متوا زن بجٹ ہے جس کی کئی عوامی اور ملکی تجارتی حلقوں نے تعریف کی ہے عمران خان نیازی آج آپ اپنے سابقہ حکومت کی جھوٹی کارکردگی بتارہے ہیں جبکہ شہباز شریف نے آٹا، گھی سستا کیا اور ملک کی معاشی حالات درست کرنے میں مصروف عمل ہیں ایسے میں آپ حکومت کو نقصان پہنچانے کیلئے بہت بڑا تاریخی احتجاج کرنے کا نعرہ لگارہے ہوں اور یہ کہ ہم اس میں الیکشن کی تاریخ لے کر جائینگے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کی اتحادی حکومت واضح طور پر یہ کہہ چکی ہے کہ وہ کسی کی دھونس دھمکی یا بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے بلکہ اپنی آئینی مدت ایک سال 2مہینے پوری کرینگے اور الیکشن 2023 میں ہونگے۔ ۔

مزیدخبریں