اچی (سٹی نیوز) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی دہشت گرد امریکا کے اشاروں پر چل رہی ہے مالی سال 23-2022 کا بجٹ صرف پڑھ کر سنایا گیا ہے ہمارے حکمران بزدل ہیں ان کے پاس بجٹ تیار کرنے کا حوصلہ نہیں ہے انہیں بجٹ دستاویزات تیار کرکے دی جاتی ہیں یہ بات انہوں نے لائنز ایریا میں سول سوسائٹی کے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی حکیم محمد شعیب نے کہا کہ ملک و قوم کو مسائل و بحران سے نکالنے کے لئے رئیل پولیٹیک کی ضرورت ہے لیکن افسوس ملک میں حقیقی سیاست کے بجائے مفادات کی سیاست عروج پر ہے جس کی وجہ سے ملک و قوم بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھنستی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رد عمل کا اظہار کریں گے، عوام کو حکمرانوں کا تر نوالہ نہیں بننے دیں گے۔