کراچی (نیوز رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ اردو (عبدالحق کیمپس) کے زیر اہتمام جدید شاعری اور عصری تقاضے کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت فراست رضوی نے کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر عظمی فرمان، ڈاکٹر رخسانہ صبا اور پروفیسر شاہد کمال نے مقالے پیش کئے۔اس موقع پرڈاکٹر عظمی فرمان نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے شاعری سننے اور کہنے کا مزاج تیزی سے بدل رہا ہے۔ ڈاکٹر رخسانہ صبا نے کہا اردو نثری نظم تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ پروفیسرشاہد کمال نے کہا کہ مہجری ادب کو سرحدوں کا پابند قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نادیہ راحیل نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ بعد ازاں حکیم ناصف کی صدارت میں مشاعرہ ہوا جس کی نظامت شرمین انصاری نے کی۔مشاعرہ میں ڈاکٹر رخسانہ صبا، یاسر سعید، ہدایت سائر اور شبنم امان نے اپنے کلام سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔
جامعہ اردو‘ جدید شاعری اور عصری تقاضے کے عنوان پر سیمینار
Jun 12, 2022